3

ناجائز ریاست کےلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کےلئے اب مزید کیا جواز باقی رہ گیا؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 47237
  • 14 می 2023 - 17:08
ناجائز ریاست کےلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کےلئے اب مزید کیا جواز باقی رہ گیا؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے،مزید کہاکہ سامراجی قوتوں کی پشت پناہی سے اسرائیلی ظلم و جبر حد سے بڑھ چکاہے اور اس ظلم و زیادتی کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور 30 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ظلم و جبر پر اس قابض ناجائز ریاست کےلئے نرم گوشہ رکھنے والے اب کیا جواز گھڑیں گے؟اس بیہمانہ تشدد، حملوں اور انسانی حقوق کی قبیح ترین خلاف ورزیوں کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتا،مسلسل بڑھتے ظلم و جبر، تشدد ، حملوں سے بڑھ کر اور انسانی حقوق ، بین الاقوامی چارٹرز کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

عالمی دنیا ہوش اپنی ذمہ داریاں ادا کرے کے اور او آئی سی بھی بھر پور اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حالیہ فلسطین کی صورتحال، غزہ پر مسلسل اسرائیلی حملوں اور اس کے نتیجے میں بچوں، خواتین ، بزرگوں سمیت دیگر فلسطینیوں کی شہادت پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے،مزید کہاکہ سامراجی قوتوں کی پشت پناہی سے اسرائیلی ظلم و جبر حد سے بڑھ چکاہے اور اس ظلم و زیادتی کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47237