وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی ماہ مبارک رمضان میں ادارہ قرآن وحدیث مدرسہ علمیہ امام المنتظر قم عج کی طرف سے محفل انس با قرآن رکھاگیا جس میں قاریان محترم، مسئولین اور طلاب محترم مدرسہ نے بھرپور شرکت کی اور رمضان المبارک میں قاری محترم کی رہنمائی میں قواعد و تجوید کے ساتھ ہر روز ایک جزء کی تلاوت کا شرف حاصل کیا گیا ۔
رئیس اور بنیانگذار مذہب جعفریہ خیرالبریہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کی مناسبت سے اور قاریان اور تلاوت کرنے والے معزز اور مکرم صاحبان کی تجلیل و تکریم کے لیے ایک نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس اختتامی محفل میں قارئین کرام کو جوایز اور لوح سے نوازا گیا۔












