34

دینی طلباء کو خدا کی معرفت کے ساتھ اس کی اطاعت کرنی چاہیئے، حجت الاسلام رفیعی

  • News cod : 47361
  • 18 می 2023 - 21:04
دینی طلباء کو خدا کی معرفت کے ساتھ اس کی اطاعت کرنی چاہیئے، حجت الاسلام رفیعی
انہوں نے کہا کہ طالب علم کیلئے بندہ ہونا ضروری ہے یعنی اپنے آپ کو خدا کیلئے خالص کرے؛ ہمیں تاریخ میں کئی ایسے افراد ملتے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خدا کیلئے خالص کیا اور بندگی کے راستے کو انتخاب کر کے جاودان ہو گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے مرکز برائے امور فارغ التحصیلان کے سربراہ نے مدرسہ علمیہ امیر المومنین (ع) سندرک کے طالب علموں کے اجتماع سے خطاب کے دوران طالب علموں کے معیار سے متعلق ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہ طالب علم کیسا ہونا چاہیئے؟ انسان کب طالب علم کہلانے کا لائق بن سکتا ہے؟ کہا کہ طالب علمی کے دو اہم معیار: اپنی ذمہ داری کو محور قرار دینا اور خداوند عالم کی بندگی کرنا ہیں اور انہی معیاروں کے سبب طالب علم اپنے معاشرے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالب علم کیلئے بندہ ہونا ضروری ہے یعنی اپنے آپ کو خدا کیلئے خالص کرے؛ ہمیں تاریخ میں کئی ایسے افراد ملتے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خدا کیلئے خالص کیا اور بندگی کے راستے کو انتخاب کر کے جاودان ہو گئے۔

حوزات علمیہ ایران کے مرکز برائے امور فارغ التحصیلان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس خاص پر ان تمام انسانوں کیلئے تربیت گاہ ہیں جو تمام مسائل کا سامنا کرتے ہیں تاکہ ثمر بخش نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ حوزہ کا اصل اور بنیادی مقصد عالم، عارف اور حکیم افراد پروان چڑھانا ہے البتہ ایسے عالم و عارف جن کے وجود میں خدا کی بندگی اور اطاعت رچ بس جائے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تقوی اور معنویت طالب علموں کی روح ہے، کہا کہ علم کے ساتھ تزکیہ نفس کا ہونا بھی طالب علمی کے معیاروں میں سے ایک معیار ہے؛ اگر علم ہو اور تزکیہ نفس اور معنویت نہ ہو تو یہی علم انسان کو متکبر بنا دیتا ہے، لہٰذا جتنا انسان کے علم میں اضافہ ہو اتنا ہی تزکیہ میں بھی اضافہ ہونا چاہیئے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین رفیعی کا کہنا تھا کہ طالب علموں کو خدا کی معرفت کے ساتھ اس کی اطاعت کرنی چاہیئے اور اس کی نعمتوں کا شکر گزار ہونا چاہیئے بالکل اسی طرح جیسے امام حسین (ع) دعائے عرفه میں فرماتے ہیں: ہمیں اپنی زبان، ہاتھ پیر اور دوسرے تمام اعضاء و جوارح کے ساتھ شکرگزار ہونا چاہیئے۔

انہوں نے سماجی کردار ادا کرنے، لوگوں سے لاتعلق نہ رہنے اور خاندانوں کو مذہبی تعلیمات سے آشنا کرانے نیز عوام کی حوصلہ افزائی اور ان میں امید پیدا کرنے کو طالب علم کے دوسرے معیاروں میں سے قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47361

ٹیگز