1

انسان غیر عقلی، غیر فطری اور غیرشرعی فعل سے اجتناب کرے، مولانا تطہیر زیدی

  • News cod : 47402
  • 20 می 2023 - 16:51
انسان غیر عقلی، غیر فطری اور غیرشرعی فعل سے اجتناب کرے، مولانا تطہیر زیدی
انہوں نے کہا کہ پھر برزخ جو مرنے کے بعد قیامت تک جاری رہے گا۔ اس دوران بھی نیک اعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یعنی کسی کیلئے اعمال صالحہ سرانجام دیئے جائیں۔ جیسے نماز، روزہ، حج زکوة، خمس کی ادائیگی نہیں ہوئی تو مرنے والے کی طرف سے ادا کروائے جائیں،

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ انسان روح اور بدن کا مرکب ہے، انسان روح اور بدن کو خود اچھا یا بُرا خود بناتا ہے، انسان کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے سوچے کہ یہ غیر عقلی، غیر فطری اور غیر شرعی تو نہیں؟۔ اگر ایسا ہو تو عذاب خداوندی نازل ہوتا ہے۔ جب معاشرے میں ہر طرف برائیاں پھیل جائیں، تو پھر ہادی کا انتظام کیا جاتا ہے یا عذاب الٰہی کا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی دو قسم کی ہوتی ہے دنیاوی اور آخروی دنیاوی زندگی شکم مادر، بچپن، نوخیزی، جوانی، بزرگی اور بڑھاپا کے چھ مراحل پر مشتمل ہے۔ جبکہ آخروی زندگی کے بھی کچھ مرحلے مراحل ہیں، جن میں قبر کا مرحلہ ہے، جس کا ہم نے خود سامنا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھر برزخ جو مرنے کے بعد قیامت تک جاری رہے گا۔ اس دوران بھی نیک اعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یعنی کسی کیلئے اعمال صالحہ سرانجام دیئے جائیں۔ جیسے نماز، روزہ، حج زکوة، خمس کی ادائیگی نہیں ہوئی تو مرنے والے کی طرف سے ادا کروائے جائیں، اس کی بخشش کا باعث ہوگا، جبکہ پل صراط پانچ ہزار سال عرصے کا ہو گا، جس کا انسان کو خود انتظام کرنا ہوگا۔ لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ ہمارے پاس حضرت رسول خدا سے لے کر امام مہدی تک چودہ معصومین علیہم السلام اور قرآن مجید جیسی کتاب موجود ہے ۔ہمیں زندگی بھر اپنے نیک اعمال کا وزن بڑھانا چاہیے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اپنے اعمال میں غور و فکر کرو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47402