22

اسلام کے فروغ میں حضرت ابوطالب، حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش ،کانفرنس

  • News cod : 47442
  • 21 می 2023 - 14:08
اسلام کے فروغ میں حضرت ابوطالب، حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش ،کانفرنس
سیکرٹری شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب قاسم علی قاسمی،رانا اکرام ربانی ،علامہ مشتاق جعفری ،حافظ کاظم رضا نقوی کا خطاب

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، محافظ نبوت ،محسن اسلام ، نکاح خوان مصطفی، سردارعرب ، اور متولی کعبہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

مختلف مساجد ،مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میںیوم ولادت کی تقریبات کا انعقاد کیا گیااور کیک کاٹے گئے۔ چئیرمین عالمی امن اتحاد کونسل علامہ مشتاق حسین جعفری کی زیر صدارت دیوان سلمان فارسی ہال محمدی مسجد گلبرک میں انٹرنیشنل حضرت عمران ابوطالب ؑکانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

جس میںمختلف مکاتب فکر کے جید علماءکرام ، سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا اورامیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے والد گرامی حضرت ابوطالب علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی ۔

مقررین کا کہنا تھاکہ اسلام کے فروغ اور تحفظ میں حضرت ابوطالب علیہ السلام اور حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان دونوں شخصیات کے انتقال پر رسول اللہ نے غم منایا اور اس سال کو عام الحزن قراردیا۔ سیکرٹری شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب قاسم علی قاسمی،سید وقار الحسین نقوی، سابق صوبائی وزیر رانا اکرام ربانی ، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ اشتیاق حسین کاظمی،ڈاکٹر صداقت آفریدی،پیر حبیب عرفانی،مفتی عاشق حسین بخاری،علامہ رائے ظفر علی،سید جعفر علی شاہ،چوہدری صغیر عباس ورک،حسن چغتائی، چوہدری نشان علی،علامہ وقارالحسنین نقوی،علی رضا جج،سجاد حسین شمسی، مولانا یوسف جعفری،اصغر علی بخاری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ اور حضرت ابوطالب کی خدمات پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47442

ٹیگز