11

حوزات علمیہ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ بڑی بڑی شخصیات بغیر کسی دعویٰ کے دین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، آیت الله جواد مروی

  • News cod : 47452
  • 21 می 2023 - 14:53
حوزات علمیہ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ بڑی بڑی شخصیات بغیر کسی دعویٰ کے دین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، آیت الله جواد مروی
ہمارے حوزات علمیہ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ بڑی بڑی شخصیات، علماء کرام، فاضل، طالب علم بغیر کسی ادعا کے پڑھنے، پڑھانے اور تبلیغ دین وغیرہ میں مشغول ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله جواد مروی نے مرکز خدمات کے سربراہان کے ۳۷ویں اجلاس سے خطاب کے دوران مختلف اسلامی اور غیر اسلامی مکاتب فکر کے درمیان مکتب جعفری کی اہمیت اور خصوصیات کی جانب اشارہ کیا اور مرکز خدمات کے مختلف صوبوں کے سربراہوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مکتب امام جعفر صادق(علیه السلام) کے سپاہیوں کی خدمت کا شرف ملا ہے۔ آیا اس سے بڑھ کر بھی کوئی نعمت ہو سکتی ہے؟!

حوزات علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اسی کونسل کے تحت رہبر معظم(حفظہ اللہ) کے دیدار کا شرف نصیب ہوا، آپ نے حضرت حجت (عجل الله تعالی فرجه الشریف) کے سپاہیوں کی خدمت کو ایک اہم اور عظیم ذمہ داری قرار دیا اور کہا ملکی سطح پر سب سے زیادہ سنگین ذمہ داری طلباء کی خدمت کرنا ہے۔

جامعہ مدرسین کے ممبر نے مزید کہا کہ امام زمان (عجل الله تعالی فرجه الشریف) کے سپاہیوں کی خدمت اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ رہبر انقلاب اس طرح فرماتے ہیں۔ آپ سب کو بھی اس جانب توجہ کرنی چاہیئے کہ آپ کس جگہ کھڑے ہیں۔ آپ کس راستہ پر گامزن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوزات علمیہ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ بڑی بڑی شخصیات، علماء کرام، فاضل، طالب علم بغیر کسی دعویٰ کے پڑھنے، پڑھانے اور تبلیغ دین وغیرہ میں مشغول ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد کا کہنا تھا کہ حوزات علمیہ میں کئی ایسے پھول کھلے ہیں کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کا پرچم ان کے ہاتھوں میں ہے۔ اب آپ خود سوچیں کہ ان کی خدمت کرنا کس قدر اہمیت کا حامل ہے؟ اور ہمیں اس نعمت پر کس قدر خداوند عالم کا شکر کرنا چاہیئے؟ ہمیں ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے کہ جس سے امام زمانہؑ کے کسی سپاہی کا دل ٹوٹ جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47452