29

مسلمانوں کی عزت و سربلندی اسی وحدت و اتحاد میں مضمر ہے۔حجت الاسلام سید مہدی قریشی

  • News cod : 47499
  • 22 می 2023 - 16:36
مسلمانوں کی عزت و سربلندی اسی وحدت و اتحاد میں مضمر ہے۔حجت الاسلام سید مہدی قریشی
حجت الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا کہ شیعہ و اہلسنت و الجماعت کے درمیان اس اتحاد کا ختم ہو جانا تمام مسلمانوں کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا، کیونکہ یہی اتحاد و بھائی چارگی ہے کہ جس کی وجہ سے دشمن ہماری صفوں میں گھسنے سے عاجز ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربایجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے تکاب شہر کے اہل سنت اور شیعہ علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں اپنے قومی اور مذہبی بھائیوں کے ساتھ اس طرح بیٹھنا اور نشست و برخاست کرنا، تمام اسلامی دنیا بالخصوص علمائے کرام کیلئے ایک آئیڈیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آیات و روایات میں مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی پہچنوایا گیا ہے جو کہ اتحاد و وحدت کے حقیقی معنی ہیں۔

مغربی آذربایجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اہل سنت کے بڑے بڑے علماء کا امام جعفر صادق علیہ السلام کے سامنے زانوئے ادب خم کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء کا اس طرح امام صادق علیہ السلام سے علم اور دین حاصل کرنا مسلمانوں کے درمیان اتحاد و ہمدلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ آج بھی ہمیں اسی اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام کی بدولت دشمن، مسلمانوں کے درمیان جنگ اور قتل و غارتگری کے منصوبہ بنانے میں ہمیشہ سے ناکام رہے ہیں اور شیعہ وسنی علماء کے درمیان اتحاد و وحدت وہمدلی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا کہ شیعہ و اہلسنت و الجماعت کے درمیان اس اتحاد کا ختم ہو جانا تمام مسلمانوں کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا، کیونکہ یہی اتحاد و بھائی چارگی ہے کہ جس کی وجہ سے دشمن ہماری صفوں میں گھسنے سے عاجز ہے۔

مغربی آذربایجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی عزت و سربلندی اسی وحدت و اتحاد میں مضمر ہے۔ تمام شیعہ و سنی علماء اور تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس کیلئے کوشاں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علماء کو چاہیئے کہ سب سے پہلے اپنے اور پھر معاشرے میں معنویت، عبودیت و بندگی نیز تقویٰ کو پروان چڑھائیں، عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھائیں اور اس راستہ میں اتحاد کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47499

ٹیگز