5

اسلام کے فروغ میں حضرت ابوطالب، حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش،حضرت ابوطالبؑ کانفرنس

  • News cod : 47505
  • 22 می 2023 - 16:40
اسلام کے فروغ میں حضرت ابوطالب، حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش،حضرت ابوطالبؑ کانفرنس
مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام کے فروغ اور تحفظ میں حضرت ابوطالب علیہ السلام اور حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان دونوں شخصیات کے انتقال پر رسول اللہ نے غم منایا اور اس سال کو عام الحزن قرار دیا۔

وفاق ٹائمز، محافظ نبوت، محسن اسلام، نکاح خوان مصطفی، سردارِ عرب اور متولی کعبہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کا یوم ولادت دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مختلف مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میں یوم ولادت کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔ چئیرمین عالمی امن اتحاد کونسل علامہ مشتاق حسین جعفری کی زیر صدارت دیوان سلمان فارسی ہال محمدی مسجد گلبرک میں انٹرنیشنل حضرت عمران ابوطالب ؑ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے والد گرامی حضرت ابوطالب علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام کے فروغ اور تحفظ میں حضرت ابوطالب علیہ السلام اور حضرت خدیجة الکبریٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان دونوں شخصیات کے انتقال پر رسول اللہ نے غم منایا اور اس سال کو عام الحزن قرار دیا۔ سیکرٹری شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب قاسم علی قاسمی، سید وقار الحسنین نقوی، سابق صوبائی وزیر رانا اکرام ربانی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ اشتیاق حسین کاظمی، ڈاکٹر صداقت آفریدی، پیر حبیب عرفانی، مفتی عاشق حسین بخاری، علامہ رائے ظفر علی، سید جعفر علی شاہ، چودھری صغیر عباس ورک، حسن چغتائی، چودھری نشان علی، علی رضا جج، سجاد حسین شمسی، مولانا یوسف جعفری، اصغر علی بخاری اور دیگر بھی شریک ہوئے اور حضرت ابوطالبؑ کی خدمات پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47505