وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، براز جان شہر ایران کے امام جمعہ نے ولادت با سعادت حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے ایام اور گرلز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عشرۂ کرامت کا آغاز حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی ولادت سے اور اختتام حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر ہوتا ہے۔
حجت الاسلام مصلح نے حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے وجود مبارک کو دین اسلام کی نظر میں خواتین کی اہمیت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت معصومه (س) حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی پرچھائی ہیں کہ جو ایران میں ہیں۔ آپ عصمت و طهارت کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہیں۔
برازجان کے امام جمعہ نے بچہ داری اور آبادی کی شرح کو بڑھانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں کہ اگر ان غلطیوں کو متوقف نہ کیا گیا تو آبادی کی شرح زیرو پر پہنچ جائے گی اور ہمارا ملک بوڑھے ممالک میں سے ہو جائے گا۔
انہوں نے ملکی اقتدار کے اجزاء میں سے ایک جوان نسل کے وجود کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولاد زندگی کا سکون ہے، زندگی کی زینت ہے، رزق و روزی دینے والی ذات خدا کی ہے، جو اولاد دیتا ہے وہی اس کے رزق کا انتظام بھی کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے صاحب اولاد ہونے پر جو وظیفہ رکھا گیا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں، شادی کی رسومات ایسی ہونی چاہئیں کہ جوان با آسانی شادی کے ذریعے اپنے ایمان کو مکمل کر سکیں۔
حجت الاسلام مصلح نے خرم شہر کی آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کو ایرانی قوم کی استقامت، مقاومت اور پائیداری کا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ اس عظیم دن کی مناسبت سے تمام سپاہیوں، آزادوں اور مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کے غازیوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے عفاف و حجاب کمیشن کے سیکرٹری کی حیثیت سے گورنر کا نیز اس بحث میں سرگرم مختلف تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بعض تنظیمیں حجاب و عفاف کے موضوع پر بہت اچھے سے کام کر رہی ہیں خدا ان کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔
برازجان کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ ان تنظیموں کو مزید ہمت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اچھے انداز سے تبلیغاتی کام انجام دیا جا سکے؛ آج سب سے بڑا مسئلہ با عفت زندگی اور با عفت معاشرہ ہے۔












