4

1988ء میں ظالم لشکروں کے حملوں میں شہید ہونیوالے سینکڑوں

  • News cod : 47592
  • 27 می 2023 - 14:09
1988ء میں ظالم لشکروں کے حملوں میں شہید ہونیوالے سینکڑوں
تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج بھی سینکڑوں مظلوم انصاف کے متلاشی ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج تک 1988ءمیں ظالم لشکروں کے حملوں میں شہید ہونیوالے سینکڑوں خانوادوں کو انصاف نہیں ملا، حکمرانوں کا فر ض ہے کہ وہ مظلوموں کی صدائیں سنیں اور ظالموں کو کٹہرے میں کھڑا کرے، قومی یکجہتی، اتحاد امہ کےلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مئی 1988ءمیں گلگت بلتستان خصوصاً سانحہ جلال آباد و دیگر شہروں ودیہاتوںمیں مسلح لشکروں کے حملوں اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں و بزرگوں سمیت بے گناہ 100 سے زائد شہداء، 1230 گھرانوں کو جلانے، چار امام بارگاہوں اور 2000 ہزار سے زائد قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش (توہین)کے 34 برس گزرنے پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج بھی سینکڑوں شہداءکے خانوادے انصاف کے متلاشی ہیں،حکمرانوں کافرض تھا کہ وہ مظلوموں کی آہ و بکا و صدا سنتے اور ظالموں کو کٹہرے میں کھڑا کرتے مگر آج تک ایسا نہ ہوسکا،اگر ان شرپسندوںکو کیفرکردار تک پہنچایا جاتا تو ارض وطن گلگت سے کراچی اور خیبر سے تفتان تک شرپسندی اور خون کی ہولی نہ دیکھتی۔ انہوںنے شہداءکے خانوادوں سے آج کے روز پھر اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ اور ظالم کے خلاف رہیں گے اور ملی یکجہتی و اتحاد امہ کی طاقت سے انتہاءپسندو ں اورفرقہ پرستوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47592