20

سعودی حکام نےمکۂ مکرمہ اور مدینۂ منورہ کے مقدس مقامات کی تصویر اور فلم بنانے پر پابندی عائد کر دی

  • News cod : 47671
  • 29 می 2023 - 14:52
سعودی حکام نےمکۂ مکرمہ اور مدینۂ منورہ کے مقدس مقامات کی تصویر اور فلم بنانے پر پابندی عائد کر دی
سعودی وزارت حج کا اس بیان میں کہنا ہے کہ حجاج کرام کو وزارت اطلاعات کی اجازت کے بغیر پمفلٹ اور بک لیٹس وغیرہ تیار اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ سیاسی مقاصد کے تحت اجتماع منعقد کرنے سے بھی گریز کریں۔

وفاق ٹائمز، سعودی حکام نےمکۂ مکرمہ اور مدینۂ منورہ کے مقدس مقامات کے اندر تصویر اور فلم بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس بیان میں حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دفتری امور کی تکمیل کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مناسک حج سے متعلق دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اپنے ساتھ کم سامان رکھیں۔

سعودی وزارت حج کا اس بیان میں کہنا ہے کہ حجاج کرام کو وزارت اطلاعات کی اجازت کے بغیر پمفلٹ اور بک لیٹس وغیرہ تیار اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ سیاسی مقاصد کے تحت اجتماع منعقد کرنے سے بھی گریز کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق اجتماعی دعا کے مقصد سے اجتماع کا انعقاد اور آواز بلند یا حرمین شریفین میں مذہبی پروگرام منعقد کرنا ممنوع ہے۔

حجاج کرام کو توجہ رکھنی چاہیے کہ مقدس مقامات کے اندر تصویر کھینچنا اور ویڈیو بنانا منع ہے۔

اس سے قبل دوہزار بیس میں بھی سعودی حکام نے مسجد الحرام، مسجد النبی (ص) اور اسکے آس پاس کے مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47671