5

امام خمینی رح ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

  • News cod : 47715
  • 02 ژوئن 2023 - 17:08
امام خمینی رح ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی
امام خمینی کے طرز عمل اور حریت پر مبنی سوچ نے ایک عظیم راہنما کی حیثیت سے ان کے مقام کو پوری دنیا میں متعارف کرایا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی کی برسی کے موقع پر وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام علی اصغر سیفی نے کہا ہے کہ امام خمینی (رح) فقط گزشتہ صدی نہیں بلکہ آنے والی تمام صدیوں کی تاریخ ساز شخصیت ہیں کہ جو ہمیشہ ملل و اقوام کے لیے الگو و اسوہ ہیں۔ آپ صرف ایک مقدس عالم ، روشن فکر دانشور یا ملت تشیع کے مرجع فقہی نہیں تھے بلکہ ایک طاقتور لیڈر و راہنما کی حیثیت سے سرزمین ایران سے سامراجی طومار و تسلط کو ہٹانے میں کامیاب ہوئے اور ایرانی انقلابی عوام کی حمایت سے اسلامی انقلاب کو بپا کیا۔ بلا شبہ، عوام کو آگاہ کرنے اور بادشاہ کے ظلم کے خلاف اٹھنے میں اس عظیم راہنما کی جدوجہد اور بابصیرت قیادت کو کوئی نہیں بھولے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امام خمینی کے طرز عمل اور حریت پر مبنی سوچ نے ایک عظیم راہنما کی حیثیت سے ان کے مقام کو پوری دنیا میں متعارف کرایا اور اس انقلاب کا پائیدار نام اس سپریم لیڈر کے عظیم نام کے ہمراہ سب کو رہتی دنیا تک معلوم رہے گا۔

رہبر کبیر اسلام اور بانی انقلاب کی یاد تازہ رہے گی، خالص محمدی انقلاب پر مبنی عوامی انقلاب کی تشکیل میں ان کی کاوشوں اور بے مثال قیادت کو ہمیشہ سراہا جائیگا۔
“نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اس حکیم بزرگ کے پاکیزہ کردار، بلند مقاصد اور بلند افکار کو جانیں اور اس کے کردار اور طرز عمل کو سیکھیں۔
اس انقلاب کا تسلسل اپنی مثال آپ ہونا چاہیے۔
اس انقلاب اور رھبر انقلاب کی کاوشوں کے مختلف ابعاد پر آگاہی کے کام کو بڑھایا جائے تاکہ جدید نسلیں جانیں انقلاب کیا تھا اور امام خمینی رح کیسی شخصیت تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) کی 34 ویں برسی اور 15 ویں خرداد کے قیام پر تعزیت پیش کرتے ہیں یہ سب مناسبتیں اس انقلاب کی تاریخ میں اثر انگیز ہیں اور اللہ واحد کا شکر ہے امام خمینی کی وفات کے بعد بھی یہ انقلاب رہبر معظم کی قیادت میں جاری رہا۔ ملت ایران تکامل و رشد کے مراحل طے کررہی ہے۔
تا ظہور امام زمان عج اس عظیم انقلاب کے تسلسل کے لیے دعاگو ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47715