اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام بارہویں تاجدار امامت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی گستاخی کرنے والے احسن باکسر کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری نہ ہونے کے خلاف آج 9 جون جمعة المبارک کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اتحاد امت فورم کی رکن جماعتوں شیعہ علماءکونسل ،مجلس وحدت مسلمین ،وفاق المدارس الشیعہ، جامعة المصطفی، جامعہ منہاج الحسین ،جامعة المنتظر کے رہنماوں کا اجلاس جامع مسجد الحسین میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مولانا حسن رضا ہمدانی ،مولانا حسن رضا قمی، مولاناامتیاز عباس کاظمی، علی قاسمی ، فخر عباس ایڈووکیٹ ، صغیر عباس ورک اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پولیس احسن باکسر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تمام مسلمان مام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر عقیدہ رکھتے ہیں۔ بدبخت ملعون احسن باکسر نے امام مہدیؑ کی شان میں بے ہودہ گفتگو کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ملت اسلامیہ میں امام مہدی علیہ السلام کی گستاخی پر تشویش پائی جاتی ہے۔
اجلاس میں احتجاج کے ساتھ فیصلہ کیا گیا کہ علمائے کرام خطبات جمعہ میں اس حساس مسئلے پر گفتگو کریں گے۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات پربھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پولیس امام زمانہ حضرت محمد مہدی علیہ السلام کے گستاخ کی گرفتاری میں غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔












