15

بجٹ روایتی، مبہم ، عوام دوست کی بجائے مراعات کے تسلسل کا میزانیہ ہے،علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 47878
  • 10 ژوئن 2023 - 18:48
بجٹ روایتی، مبہم ، عوام دوست کی بجائے مراعات کے تسلسل کا میزانیہ ہے،علامہ ساجد نقوی
تلا ش کے باوجود بجٹ میں عوام نظر نہیں آئے،مبہم و غیر واضح پالیسیوں کے سبب آج معاشی صورتحال گھمبیر

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بجٹ 2023-24 بھی سابقہ روایتی بجٹس کی طرح کی خسارے کا بجٹ ہے ، بجٹ میں تلاش کے باوجود عوام نظر نہیں آئے، جس طرح مختلف ٹاک شوزمیں ایسی اصطلاحات پیش کی جاتی ہیں جو 80فیصد عوام کی سمجھ سے بالاتر ہیں ایسے ہی بجٹ بھی انہی کےلئے ہے جنہوں نے مرتب کیا یا اپنے مفادات داخل کرائے، ایک طرف غربت، مہنگائی، قرضو ں کے بوجھ تلے پسے اورموسمیاتی تبدیلیوں کا شکار عوام بے حال تو دوسری طرف اشرافیہ کی مراعات کا تسلسل آج بھی برقرارہے، اس معاملے پر بھی بجٹ خاموش،آئی ایم ایف کیساتھ معاملہ اب تک ابہام کا شکارہے ،تاحال نہ عوام کو علم نہ ہی کوئی معاملہ واضح ، مبہم انداز صورتحال کو مزید گھمبیر بنائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بجٹ 2023-24ءپر رد عمل، وزیرخزانہ کی وضاحتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بلیک اینڈ وائٹ کی طرح واضح ہے کہ یہ بجٹ عوامی نہیں خواص اور خصوصاً ان کےلئے جنہوںنے مختلف انداز میں اپنے مفادات داخل کرائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک طرف عام آدمی پرمعمولی ٹرانزیکشن پر بھی ٹیکس عائد تو دوسری طرف مراعات یافتہ طبقہ کوتسلسل سے کھلی چھوٹ دی جارہی ہے؟مراعات جو ملکی معیشت کےلئے زہر قاتل ہیں انکا تسلسل وعدوں کے باوجود آج بھی برقرار تو کس طر ح پھر یہ ٹیکس فری یا عوام دوست بجٹ ہوگا؟ انہوںنے مزید کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے مگر آئی ایم ایف کیساتھ اب تک کیا پیش رفت ہوئی، تاحال یہ واضح نہیں ہے، یہ صورتحال اور انداز غیر واضح اور مبہم ہے جو صورتحال کو مستقبل قریب میں مزید گھمبیر بنائےگا ، بجٹ تو پیش کردیاگیا مگر اس بجٹ پر عملدرآمد کون کرائے گا؟۔ آج تک اسی مبہم اور غیر واضح روش اور پالیسیوں کے سبب کوئی بجٹ یا اکنامک پالیسی کامیاب نہیں ہوسکی ، جب تک ہر قسم کی مراعات کا خاتمہ نہیں ہوگا، پوری قوم کےلئے ایک ہی بجٹ اور ایک میزانیہ نہیں ہوگاوہ عوام دوست یا پاکستان دوست بجٹ نہیں کہلائے گا ، فرسودہ روایتی پالیسیاں کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوتیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47878

ٹیگز