9

پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی

  • News cod : 47994
  • 13 ژوئن 2023 - 13:45
پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
شیعہ علمائ کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون کو کراچی نشترپارک میں منعقد ہوگی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علمائ کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون کو کراچی نشترپارک میں منعقد ہوگی جس میں مرکزی و صوبائی قیادت سمیت ماتمی انجمنیں ذاکرین علماء کرام کارکنان سمیت سندھ بھر سے عوام شریک ہوگی اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے جس میں علامہ سید اسد اقبال زیدی سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں ساتھ ہی دیگر عہدیداران کا مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اس عظیم الشان کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سیدساجد علی نقوی خصوصی خطاب کرینگے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47994

ٹیگز