9

الخوئئ فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد کا دورہ جامعۃالکوثر + تصاویر

  • News cod : 48054
  • 14 ژوئن 2023 - 15:50
الخوئئ فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد کا دورہ جامعۃالکوثر + تصاویر
المصطفی آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب میں علماء و فضلا نے خطاب کرتے ہوئے اقای خوئئ قدس سرہ کی روح پرفتوح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، الخوئئ فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے جامعۃالکوثر کا دورہ کیا جس کی سربراہی آیۃ اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی قدس سرہ کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین السید عبد الصاحب خوئئ دام عزہ کر رہے تھے
المصطفی آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب میں علماء و فضلا نے خطاب کرتے ہوئے اقای خوئئ قدس سرہ کی روح پرفتوح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس باوقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جامعہ کے طالب علم قاری غلام رسول نے تلاوت کی سعادت حاصل کی، پروگرام کو منظم و مرتب انداز میں شروع سے آخر تک لے جانے کی ذمہ داری جامعہ کے طالب علم حسنین عباس نے بطور احسن نبھائی
معزز مہمانوں کو شیخ الجامعہ کی طرف سے خوش آمدید کہنے کے لئے جناب حجۃالاسلام و المسلمین شیخ انور نجفی دام عزہ ڈایس پر تشریف لائے اور معزز مہمانوں کو،پاکستان ، اسلام اباد،اور جامعۃالکوثر میں خوش آمدید کہا اس کے بعد وفد میں موجود عالی مرتبت جناب حجۃالاسلام و المسلمین حاج آقای باقری دام عزہ نے بھترین انداز میں طلاب کو اپنی زندگی کو کامیابی کی راہوں پہ لے جانے اور قیامت کہ جس کا ایک نام یوم الحسرت ہے کے دن خود کو کامیاب بنانے کے لئے مسلسل علم و تقوی سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔

اس باوقار تقریب کے آخری خطیب آیۃ اللہ السيدعلوی بروجردی دام ظلہ تھے جنہوں نے تشیع کی مشکلات سے لبریز تاریخ اور اس میں ائمہ علیھم السلام کے الہی کردار کی بدولت تشیع کے روشن حال اور تابناک مستقبل کے لئے خود کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ناصر و مددگار کے طور پر تیار کرے کی ضرورت پر زور دیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48054