9

العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب پارا چنار

  • News cod : 48089
  • 16 ژوئن 2023 - 12:34
العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب پارا چنار
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں علامہ سید معین حسینی، علامہ سید صادق حسین الحسینی، علامہ سید آمین شاہ، علامہ سید اخلاق حسین شریعتی، علامہ سید الطاف حسین رضوی، علامہ مبشر حسین توحیدی اور علامہ باقر علی حیدری اور دیگر علمائے کرام، عمائدین قوم نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی اور زہراء اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام اور ایس یو سی پاکستان ضلع کرم پارا چنار کے زیرانتظام پارا چنار کے نواحی علاقے امامبارگاہ کراخیلہ میں العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب کے تحت ڈیپ ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پانی کی ٹنکی بھی تعمیر کی گئی، جس سے سینکڑوں خاندان پانی جیسی نعمت سے استفادہ کر رہے ہیں۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب میں علامہ سید معین حسینی، علامہ سید صادق حسین الحسینی، علامہ سید آمین شاہ، علامہ سید اخلاق حسین شریعتی، علامہ سید الطاف حسین رضوی، علامہ مبشر حسین توحیدی اور علامہ باقر علی حیدری اور دیگر علمائے کرام، عمائدین قوم نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مخیرین و معاونین کے حق دعائیں کی گئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48089