19

شیعہ علماءکونسل کا دربار بی بی پاکدامناں زائرین کے لئے کھولنے کا مطالبہ

  • News cod : 48121
  • 17 ژوئن 2023 - 13:22
شیعہ علماءکونسل کا دربار بی بی پاکدامناں زائرین کے لئے کھولنے کا مطالبہ
عمائدین ملت کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاسم علی قاسمی نے مطالبہ کیا کہ بی بی پاک دامناں دربار میں پاکستان بھر سے یکم سے 13 ذوالحجہ کو زائرین دربار پر حاضری کے لیے آتے ہیں مگر افسوس کہ دربار ابھی تک بند ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماءکونسل پنجاب رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری قاسم علی قاسمی نے دربار بی بی پاک دامناں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے نامناسب رویے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے بی بی پاک دامناں کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ اوقاف اور کچھ دیگر اداروں کی متعصبانہ پالیسیوںپر بھی تشویش کا اظہار کیااور اسے اتحاد بین المسلمین کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش قراردیا۔

عمائدین ملت کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاسم علی قاسمی نے مطالبہ کیا کہ بی بی پاک دامناں دربار میں پاکستان بھر سے یکم سے 13 ذوالحجہ کو زائرین دربار پر حاضری کے لیے آتے ہیں مگر افسوس کہ دربار ابھی تک بند ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ دربار کو فی الفور کھولا جائے۔اور ایسا نظام بنایا جائے کہ تعمیر کا کام بھی جاری رہے اور زائرین زیارت کر سکیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ عقیدت مندوں کی بڑی تعدادزیارت کے لیے آتی ہے، اس لئے زائرین کی سہولت کے لئے روڈمیپ دیا جائے،تاکہ دور دراز سے آنے والے زائرین کو پریشانی نہ ہو۔مگر افسوس ابھی تک محکمہ کی طرف سے کوئی پالیسی واضح نہیں کی گئی۔ اس لئے محکمہ اوقاف پالیسی کا اعلان کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48121