31

شیعہ علماءکونسل کا گستاخ امام مہدی احسن باکسر کے خلاف احتجاج کا اعلان

  • News cod : 48216
  • 21 ژوئن 2023 - 15:25
شیعہ علماءکونسل کا گستاخ امام مہدی احسن باکسر کے خلاف احتجاج کا اعلان
کچھ عرصے سے عزاداری کو محدود کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے تراشے جارہے ہیں۔اور معمولی باتوں کو رکاوٹ ڈالنے کا جواز پید ا کیا جاتا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ تمام اسلامی مکاتب فکر ایمان رکھتے ہیں کہ قیامت سے پہلے حضرت امام مہدی ؑ تشریف لائیں گے۔

احسن باکسرنامی شخص نے اپنے یو ٹیوب اور فیس بک پر امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزار ی اور اسلام کے عقیدہ مہدویت کا انکار کیا ہے۔ گستاخ امام مہدی کے خلاف تھانہ اچھرہ لاہور میں 26 مئی 2023ءکو پرچہ درج کروانے کے باوجوداسے ابھی تک گرفتارنہیں کیا گیا۔ملزم کی گرفتاری میں سست روی ملکی سلامتی کے کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔انہوںنے وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ ، اورآئی جی سے ملزم کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات تک شاتم امام زمانہ ملعون احسن باکسر کو گرفتار نہ کیا گیا توتھانہ اچھرہ کے سامنے احتجاج اور جمعتہ المبارک کو پنجاب بھر میں پر امن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے گستاخ دختر رسول آصف اشرف جلالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اہل بیت اطہار کی توہین روکنے میں ناکام ہے بلکہ گستاخوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ریاست اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اہل بیت کے دشمنوں کی سرپرستی چھوڑ کر ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا سے محبت کے اظہار کا ہر مسلک کا اپنا انداز ہے ۔ اہل تشیع مجالس عزا منعقد کرتے اور عزاداری کے جلوس نکالتے ہیں۔کچھ عرصے سے عزاداری کو محدود کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے تراشے جارہے ہیں۔اور معمولی باتوں کو رکاوٹ ڈالنے کا جواز پید ا کیا جاتا ہے۔لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ خیرالبریہ پہلے کبھی ان منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ہوگی۔ عزاداری کے لئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی کے مطابق ایک انچ بھی کسی روٹ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ہاں قربانیاں دیں گے، لیکن عزاداری منائیں گے۔ جو پہلے بھی ہوتا آیا ہے اور آئندہ بھی ہماری نسلیں یہ فریضہ سرانجام دیتی رہیں گی۔ یزیدیت کو پہلے بھی منہ کی کھانا پڑی تھی ، ان شاءاللہ آئندہ بھی ہم ان کی مایوسی میں اضافہ کریں گے۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے دربار بی بی پاکدامناں کی توسیع و تعمیر میں تاخیری حربوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات اورماہ ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں زائرین کے لئے کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

پریس کانفرنس میں شیعہ علماءکونسل، مجلس وحدت مسلمین،وفاق المدارس الشیعہ، آئی ایس او، جے ایس او ،جامع منہاج الحسین، جامعتہ المنتظر، جامعہ المصطفیٰ کے نمائندگان موجود ہیں۔ جن میںسیکرٹری شیعہ علماءکونسل و کوآرڈینٹر اتحاد امت فورم قاسم علی قاسمی، حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ امتیاز عباس کاظمی، نجم عباس خان، علامہ رشید ترابی، علامہ حسنین موسوی، علامہ غلام مصطفیٰ نیر علوی،علامہ کاظم اعوان، علامہ ضمیر نقوی، مولانا مختار ثقفی، مولانا سید علی رضا موسوی،مولانا ناصر عباس جوئیہ، مولانا محبوب حسین عرفانی،مولانا قمر عباس عابدی، مولانا اسلم شیرازی، مولانا شبیر ترابی،سید جعفر علی شاہ، علامہ الیاس یزدانی ،چوددھری صغیر عباس ورک،علامہ محمد ارشد ترابی، علامہ اختر امینی ،علامہ ذولفقار حیدر، عامر علی خان، شعیب جعفری اور دیگر بھی شامل تھے۔

9 مئی کے واقعات کی مذمت کو ایک بار پھر دوہراتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے قومی سلامتی کی توہین اور ملکی بدنامی کا باعث بننے والے افراد، ان کے پشت پناہ اور اکسانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور قانون کے مطابق سزا کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے یونان ساحل کے قریب کشتی حادثے میں تقریباً300 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا غمناک واقعہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ اور معاشرے کے لئے سوالیہ نشان ہے کہ ہمارے ملک میں روزگار کے مواقع کم ہونے کے باعث لوگ بیرون ملک جانے کے لئے غیر قانونی طریقے استعمال کرتے ہیں تو پاکستان کو ایسے سانحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48216

ٹیگز