30

رہبر انقلاب اسلامی سے شہدا کے اہل خانہ کی ملاقات

  • News cod : 48251
  • 25 ژوئن 2023 - 14:24
رہبر انقلاب اسلامی سے شہدا کے اہل خانہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ شہداء ملک اور قوم کے جوانوں کے لئے زندہ نمونہ عمل ہیں

وفاق ٹائمز، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے دوران کہا کہ ذرائع ابلاغ اور فنون لطیفہ سے منسلک افراد اپنے فن اور ہنر کے ذریعے شہداء کے یادوں کو زندہ رکھیں۔ اہل قلم اپنی تحریروں کے ذریعے شہداء کو تاریخ کے اوراق میں گم ہونے سے بچائیں۔ حالیہ سالوں میں اس حوالے سے اچھے کام ہوئے ہیں۔ تحریری اور فلمی صورت میں ہونے والے کاموں کی حوصلہ افزائی ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اب بھی اتنا کام نہیں ہوا ہے جتنا ہونا چاہئے۔ شہداء کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان میں سے ہر ایک الگ دنیا ہے۔ ہر ایک کی زندگی پر ایک کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ فلم بنائی جاسکتی ہے۔ جوان نسل کو شہداء کے بارے میں بتانا ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ شرکاء میں سے کوئی کسی شہید کا باپ، کوئی ماں، کوئی شریک حیات ہے لہذا اگر کوئی شہداء کے بارے میں آپ سے رابطہ کرے تو شہداء کے بارے میں بتانے سے گریز نہ کریں۔

رہبر معظم نے کہا کہ شہداء کے ماں باپ اور شریک حیات ہونے کی وجہ سے آپ کا مقام دوسروں سے بالاتر ہے۔ شہداء جوان نسل کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ جوانوں کو نمونہ عمل کی ضرورت ہے۔ شہداء ہمارے ملک اور جوانوں کے لئے زندہ نمونہ ہیں۔ ان کو وہی لوگ زندہ رکھ سکتے ہیں جنہوں نے ان کو پال کر بڑا کیا ہے۔ ماں باپ اور شریک حیات نے شہداء کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شہداء کا کردار، دین و مذہب سے وابستگی، معاشرے سے ان کی وابستگی کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے۔ اس میں ہمارے لئے سبق موجود ہے۔ ان کی یادیں ہمارے لئے درس ہیں۔ ان کو بتانے اور منتشر کرنے کی ضرورت ہے۔ جوان نسل کو ان کی زندگی سے نمونہ لینا چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48251

ٹیگز