8

عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی’ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 48363
  • 28 ژوئن 2023 - 14:41
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی’ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
عید قربان کے فلسفہ پر عمل پیراہو کر اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل’ بحرانوں’ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کیا جا سکتا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی’ ایثار ‘ خلوص پر مبنی ہے۔

اگر عید الاضحی سے قربانی کا تصور اور فلسفہ نکال دیا جائے تو پھر عید الاضحی کا مفہوم بے معنی ہوجاتا ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ عیدالاضحی اور قربانی کا سبق نہایت واضح ہے اس کے مطابق رسم قربانی بھر پور طریقے سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی اور گروہی خواہشات اور مفادات کی قربانی بھر پور طریقے سے پیش کر نے کی کوشش کی جائے جس سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہو ،عادلانہ نظام قائم ،اچھا معاشرہ کی تشکیل ہو ،بین الاقومی سطح پر آزاد اور خود مختار قومی کی حیثیت ہو ، آخر میں انہوںنے کہا کہ عید قربان کے فلسفہ پر عمل پیراہو کر اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل’ بحرانوں’ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کیا جا سکتا ہے۔

علامہ اقبال نے خوب کہا کہ

غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم

نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48363