وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، پاکستان سفارتی ذرائع کا استعمال کرکے سویڈن حکومت پر بے حرمتی کرنے والے عناصر کو سخت سزا دلوائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن واقعے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، او آئی سی ان واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت عالمی برادری نوٹس لے۔












