جامعہ قائم آل محمد (صراط الحسین)
جلال پور پیر والا ضلع ملتان
پاکستان
تاریخ افتتاح: 15 مئی 2022
تعلیمی شعبہ جات:
شعبہ درس نظامی، شعبہ حفظ قرآن، شعبہ مروجہ علوم
جامعہ قائم آل محمد ( صراطِ الحسین) جلالپور پیر والہ ضلع ملتان میں واقع ہے۔ ملت تشیع کا یہ عظیم الشان تعلیمی ادارے کے لیے حاجی عابد حسین صاحب نے چار کنال زمین وقف کی علامہ سید اظہر عباس شیرازی دام ظلہ اور کچھ مخلصین کے خلوص اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس عظیم ادارہ کے ایک حصے کی تعمیر جس میں برادر خواجہ رضی عباس کی اول دن سے تا حال دن رات انتھک نگرانی کے بعد آپ نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالی سے رابطہ کیا اور نظام تعلیم کی سرپرستی کی دعوت دی جو کہ قبلہ شیخ صاحب نے قبول کیا۔
افتتاحی تقریب:
مورخہ 15 مئی 2022 کو پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملت بھر جید علمائے کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور سے سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ محمد افضل حیدری صاحب کی قیادت میں وفد تشریف لائے۔ اور حوزہ علمیہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے بھی علمائے کرام پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔ اسکے ملک بھر سے نامور خطباء، علماء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
محسن ملت شیخ محسن علی نجفی صاحب کے حکم پر چار افراد پر مشتمل تعلیمی سٹاف مولانا محمد منور مخلصی صاحب کی سربراہی میں 13 مئی 2022 جو جلالپور پیر والہ پہنچ گیا۔ علوم آل محمد کے حصول کے شوقین طلباء کی رجسٹریشن کا عمل پہلے سے ہی شروع ہو چکا تھا لہذا افتتاح کے بعد ایک ہفتے کے اندر داخلہ ٹیسٹ لیا گیا۔ بعد ازاں 15 طلبائے کرام کو سال اول کے لئے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا۔
بالآخر 25 مئی 2022 سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
نصاب تعلیم
جامعہ قائم آل محمد (صراطِ الحسین) کا نصاب تعلیم دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے۔ یہاں نہ صرف طلباء کو درس نظامی پڑھایا جاتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ حفظ قرآن اور عصری علوم بھی قابل، شفیق اور ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں مہیا کیا جاتا ہے۔
ادارہ ہذا کے پانچ سالہ نصاب کا مختصر خاکہ مندرجہ ذیل ہے۔
سال اول
حفظ قرآن، عقائد، اخلاقیات، احکام، pre 9th، ماڈرن لینگویجز
سال دوم
حفظ قرآن، صرف، نحو، عقائد، احکام، نویں جماعت،
سال سوئم
حفظ قرآن، عقائد، نحو، صرف، دسویں جماعت،
سال چہارم
مفاہیم قرآن، حدیث، منطق، نحو، گیارہویں جماعت، فن،فقہ، عقائد خطابت
سال پنجم
تفسیر قرآن، حدیث، منطق، صرف، فقہ، عقائد، بارہویں جماعت، فن خطابت، کمپیوٹر
غیر نصابی سرگرمیاں
طالب علم کی ذہنی و جسمانی نشو ونما کے لئے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مفید غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہے لہذا جامعہ قائم آل محمد ( صراط الحسین) اپنے طلباء کے لئے چند اہم غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے۔
1- ہفتہ وار بزم تمرین
2-مختلف جامع مساجد، امام بارگاہوں اور سکولوں میں مظاہرہ حفظ قرآن کے پروگرامات
3- مطالعاتی دورہ جات
4- تقریری، مضمون نویسی اور کوئز مقابلے
5- کھیل اور ورزش
امتحانات کا نظام
جامعہ قائم آل محمد (صراط الحسین) میں دائرہ امتحانات لاہور کے سالانہ امتحان کے علاؤہ مدرسے میں ہر ماہ پیپر لیا جاتا ہے تاکہ طلاب کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا رہے۔ اسکے علاؤہ سالانہ امتحان بھی لیا جاتا ہے۔
مختلف وفود کی تشریف آوری
جامعہ قائم آل محمد (صراط الحسین) میں پہلے سال ہی پاکستان کے تین بڑے مدارس کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ دورہ فرمایا اور مدرسے کی تعلیمی اور تربیتی حوالے سے بہتری کے لئے اپنے تجربات اور مفید آراء سے نوازے۔
ذیل میں تینوں وفود کے ساتھ نشست کے احوال کو مختصرا بیان کیا جا رہا ہے۔
1- جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان
جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے مرکزی مسئول علامہ اعجاز نگری دام ظلہ اور علامہ سید نذر حسین کاظمی دام ظلہ دورے پہ تشریف لائے، اور ادارے کے مدرسین کے ساتھ نشست ہوئی۔ مدیر مدرسہ مولانا محمد منور مخلصی صاحب نے مدرسہ ہذا کے بارے میں مہمان علمائے کرام کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اسکے علاؤہ مہمان علمائے کرام نے بھی جامعۃ المصطفی العالمیہ کے تعلیمی نظام کے بارے میں تفصیلات بیان فرمائے اور ادارہ ہذا کے تعلیمی نظام اور انفراسٹرکچر کو دیکھ کر دونوں بزرگان نے سراحا اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے ساتھ الحاق کی دعوت بھی دی۔
بعد ازاں مہمان علمائے کرام نے طلاب مدرسہ سے بھی ملاقات کئے اور طلاب کرام کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
جامعۃ المنتظر لاہور کا وفد
ہمارے لئے انتہائی شرف کی بات ہے کہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی دام ظلہ العالی کی قیادت میں جامعۃ المنتظر لاہور کا ایک اعلی سطحی وفد اور جناب علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب اور سید مہدی نقوی صاحب ابن قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ بھی ہمراہی میں جامعہ قائم آل محمد ( صراط الحسین) کا دورہ فرمایا۔ بانی و متولی شرعی جناب مولانا اظہر عباس شیرازی صاحب اور دیگر اساتذہ کرام و طلاب کرام نے قبلہ حافظ صاحب اور وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ اساتذہ جامعہ ہذا کو درس دیتے ہوئے قبلہ آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ نے طلاب کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور قرآن مجید کے مفاہیم سمجھانے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی۔ آخر میں مدرسہ ہذا اور طلاب کرام کی ترقی کے لئے دعائے خیر کے ساتھ اس علمی و روحانی نشست کا اختتام ہوا۔
جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد کا دورہ
وطن عزیز میں ملت تشیع کا مایہ ناز تعلیمی ادارہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے پرنسپل علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی دامت برکاتہ اور علامہ شیخ انور علی نجفی دام ظلہ کی قیادت میں الکوثر اسلام آباد کے اساتذہ کرام پر مشتمل سات رکنی وفد نے جامعہ قائم آل محمد (صراط الحسین) کا دورہ کیا۔ علامہ اظہر عباس شیرازی دام ظلہ، اساتذہ و طلاب جامعہ قائم آل محمد، اور علمائے کرام نے وفد کا صمیم قلب سے استقبال کیا۔
اس موقع پر ایک عظیم الشان علماء کانفرنس بھی منعقد کیا گیا جس میں تحصیل جلالپور، شجاع آباد، ضلع لودھراں، اوچ شریف اور گرد و نواح کے علمائے ملت جعفریہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلاب مدرسہ ہذا نے گروہی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا۔ بعد ازاں علمائے کرام نے علاقے کی صورتحال، تبلیغات اور مبلغین کے مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ آخر میں علامہ شیخ انور نجفی دامت برکاتہ نے خطاب کرتے ہوئے مشکلات کے حل کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
بعد ازاں علماء کے وفد کی اساتذہ و طلاب جامعہ قائم آل محمد (صراط الحسین) کے ساتھ نشست منعقد ہوئی جس میں مہمان علمائے کرام نے درس اخلاق دئیے۔ اور طلاب مدرسہ کا ٹیسٹ بھی لیا۔ جامعہ قائم آل محمد کے ننھے حفاظ کرام نے بہترین مظاہرہ حفظ قرآن کا پروگرام کیا، جسے علماء نے بہت سراہا اور طلاب، اساتذہ کرام اور ادارے کے لئے دعائیں دی
الحمد للہ وفاق المدارس سے بھی الحاق ہو چکا ہے۔
جامعہ ہذا میں جناب خلیفہ محمد حسنین نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے ایک شبہہ ضریح مبارک مولا امام حسین ع تعمیر کروائی جہاں ہر شب جمعہ دعا کمیل و مجالس عزا کا بھی انعقاد ہوتا ہے ۔