18

جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں آئمہ جمعہ و جماعت ڈیرہ اوراراکین شیعہ علما کونسل کے ساتھ میٹنگ منعقد

  • News cod : 48680
  • 12 جولای 2023 - 15:04
جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں آئمہ جمعہ و جماعت ڈیرہ اوراراکین شیعہ علما کونسل کے ساتھ میٹنگ منعقد
میٹنگ میں علماء کرام،آئمہ مساجد ڈیرہ اسماعیل خان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں علماء کرام ،آئمہ جمعہ و جماعت ڈیرہ اوراراکین شیعہ علما کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں علماء کرام،آئمہ مساجد ڈیرہ اسماعیل خان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ میں مختلف پروگرامز کے بارے میں مشاورت ہوئی۔جن میں درج زیل قابل ذکر ہیں۔

(1)حسین سب کا ،سیمینار جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے۔اور اس کو منعقد کرنے کےلئے سب علماء کرام نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(2)محرم کے بعد قائد بزرگوار شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کو وسیع پیمانے پر منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔

(3)اتحاد وحدت کی فضاء کےلئے کوششیں تیز کرنے پر روز دیا گیا۔

(4)متولیان امام بارگا کے ساتھ ارتباط ومعاملات انجام دینے کےلئے کمیٹیاں بنائی گئی۔

(5)حسین علیہ السلام سب کا، کے عنوان سے سیمینار جلد منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔

پارہ چنار کی موجودہ صورتحال پر حکومت کی بے حسی اور دہشت گرد تنظیموں کی یلغار کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔جس کو دہشت گردی نامنظور کے نعرے کے ساتھ منظور کی گئی۔

آخر میں مدرسہ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین و جامعہ زینب کے پرنسپل اور شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتحاد وحدت کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے علماء کرام،معززین ملت سے تعاون کی اپیل کی۔اور شرکاءنے مرتب شدہ پروگرامز کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔اور فوری طور پر عمل کرتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

آخر میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی،قبلہ علامہ غلام حسن جاڑا،قبلہ مولانا محمد افضل رکنوی،شہید مولانا اللہ نواز مرتضوی،مولانا ارشاد حسین خلیلی اور شہدائے ملت کی بلندی درجات کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48680

ٹیگز