وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہماری بنیادی تین چیزیں ، رسول اللہ ،قرآن مجید اور امامت ہیں۔افسوس دنیا میں ان تینوں پر حملے ہو ر ہے ہیں۔ کچھ مخالفت غیر ملکی غیر مسلم کرتے ہیں اور کچھ خود کو مسلمان کہلوانے کرتے ہیں۔
سویڈن میں قرآن مجید کی ایک بار پھر بے حرمتی قابل مذمت اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ پوری دنیا میں کبھی رسول اللہ کردار کشی ہوتی ہے ، کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی ہے، قرآن مجید کو نذر آتش کیا جاتا ہے،یہ غیر ملکی غیر مسلم تسلسل کے ساتھ کرتے چلے آرہے ہیں۔پھر مخالفت امام حسین کا غم منانے کی کی جاتی ہے۔حالانکہ ہم نے بار بار واضح کیا ہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم مناتے ہیں۔ ظلم کو بے نقاب کرتے اور اہل بیت اطہارسے محبت کا اظہار کرتے ہیں، ہم کسی کو کچھ نہیں کہتے۔مظلو م کربلا کی عزاداری مناتے ہیں۔ مگر رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں۔ کچھ عرصے سے عزاداری کو روکنے کے لئے پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے۔جامع مسجد علی جامعتہ المنتظرمیں خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا اس کائنات میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات ، با اختیار اور قدرتمند بنایا۔
اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ انسان کی پیدائش اور موت کب ہوگی تا کہ انسان کو احساس رہے کہ اللہ ہی ہے کہ جس نے مجھے خلق کیا ہے اور موت کے بعد اسی اللہ کی دربار میں نے جانا اور ساری زندگی کا حساب دینا ہے۔












