7

جامعہ این ای ڈی میں عظیم الشان یوم حسینؑ منعقد

  • News cod : 48990
  • 27 جولای 2023 - 12:18
جامعہ این ای ڈی میں عظیم الشان یوم حسینؑ منعقد
عظیم الشان یوم حسینؑ کے دوران سوئیڈن میں ہونے والی توہین قرآن کریم کے خلاف شرکاء نے ہاتھوں میں قرآن کریم بلند کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں یومِ حسین کمیٹی کے زیرِ اہتمام محمود عالم آڈیٹوریم میں عظیم الشان یومِ امامِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ ”یومِ حسینؑ“ کے اجتماع سے آیت اللہ سید عقیل الغروی، معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر سید ذکی باقری، معروف اہل سنت عالم ڈاکٹر جمیل راٹھور سمیت دیگر نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں مرزا مظہر عباس، معروف نعت خواں قاری اسد الحق اور نوحہ خواں میثم کشمیری نے بارگاہ امامت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

یومِ حسینؑ میں جسٹس مقبول باقر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان، جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان، ڈاکٹر حسان اوج، ڈاکٹر اصغر علی و دیگر عمائدین شہر سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ رجسٹرار سید غضنفر حسین نے مہمانانِ گرامی، اساتذہ،اسٹاف، طالبِ علموں سمیت یومِ حسین ؑکمیٹی کی رضاکارانہ کاوشوں کو سراہا۔

عظیم الشان یوم حسینؑ کے دوران سوئیڈن میں ہونے والی توہین قرآن کریم کے خلاف شرکاء نے ہاتھوں میں قرآن کریم بلند کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48990

ٹیگز