8

یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

  • News cod : 49026
  • 29 جولای 2023 - 1:17
یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی، مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز، نواسہ رسول جگر گوشہ بتول جنت میں نوجوانوں کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج دسویں محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

ملک بھرکی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی، مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔

مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہونگی، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرتے ہوئے سیدہ کو پرسا دینگے۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس عزاء کی سیکورٹی کیلئے پولیس، رینجرز دیگر سیکورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود ہونگے۔ مرکزی جلوس کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین تبت سینٹر کے مقام پر ادا کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49026