5

عراق نے ویزہ فیس صرف اربعین کیلئے ختم کی ہے، علامہ محمد حسین اکبر

  • News cod : 49158
  • 03 آگوست 2023 - 12:59
عراق نے ویزہ فیس صرف اربعین کیلئے ختم کی ہے، علامہ محمد حسین اکبر
علامہ محمد حسین اکبر نے مزید بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

وفاق ٹائمز، ممتاز عالم دین، ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد حسین اکبر نے عراق سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی حکومت نے ویزہ فیس کا خاتمہ صرف اربعینِ شہدائے کربلا کے موقع پر کیا ہے۔ جو پاکستانی زائرین اربعین کیلئے عراق آئیں گے، ان کا داخلہ فری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ عراقی وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے کوٹہ کی محدود تعداد ختم کرکے مکمل آزادی دیدی ہے کہ جتنے مرضی زائرین آئیں آ سکتے ہیں۔

علامہ محمد حسین اکبر نے مزید بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر رانا ثناء اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے میں عراقی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ علامہ محمد حسین اکبر، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں عراق کا دورہ کرنیوالی سرکاری ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کیساتھ علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی اور علامہ عارف حسین واحدی بھی وفد کا حصہ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49158