7

قائد شہید علامہ عارف الحسینی مظلوموں کے طرفدار تھے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 49212
  • 06 آگوست 2023 - 13:48
قائد شہید علامہ عارف الحسینی مظلوموں کے طرفدار تھے، علامہ مقصود ڈومکی
آپ نے عالمی استکباری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کو للکارا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 35 سال گذر جانے کے باوجود قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 35 سال گذر جانے کے باوجود قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ قائد شہید کے افکار اور تعلیمات آج بھی پاکستانی قوم کے رہبر و رہنماء ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی مجاہد فی سبیل اللہ، عابد شب زندہ دار اور محروموں و مظلوموں کے طرف دار تھے۔ آپ نے اسلام ناب محمدی اور فکر امام خمینی کی روشنی میں پاکستانی قوم کی رہنمائی کی۔

آپ نے عالمی استکباری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کو للکارا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 35 سال گذر جانے کے باوجود قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ قائد شہید کے افکار اور تعلیمات آج بھی پاکستانی قوم کے رہبر و رہنماء ہیں۔ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قائد شہید کی شہادت پر پاکستانی قوم کے نام جو پیغام دیا، وہ آج بھی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد شہید کے پیروکاروں کی جماعت ہے۔ ہم قائد شہید کے افکار و تعلیمات کو اپنا منشور سمجھتے ہیں۔ اس عظیم قائد کے نظریات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کی سربلندی اور ملت جعفریہ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر برسی قائد شہید سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماء محترمہ رقیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49212