6

متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 49288
  • 10 آگوست 2023 - 17:08
متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
انہوں نے کہا اس متنازعہ قانون کے نفاذ سے ملک کی معتدل اور پرامن مذہبی فضا کو خراب کر کے عوام کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوشش کی جا رہی جو قابل مذمت ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے متنازعہ فوجداری بل 2023 کی سینٹ سے منظوری کے بعد علما و ذاکرین عظام، قانون دانوں، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور ملی تنظیموں و ماتمی دستوں کے نمائندوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے اور ان کے بقول عنقریب مشترکہ قومی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واضح کیا کہ عجلت میں تمام مکاتب فکر کی رائے لیے بغیر اس بل کی منظوری گھناﺅنا اور غیر جمہوری طرز عمل اور عوام کے بنیادی، مذہبی اور شہری حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا اس متنازعہ قانون کے نفاذ سے ملک کی معتدل اور پرامن مذہبی فضا کو خراب کر کے عوام کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوشش کی جا رہی جو قابل مذمت ہے۔

انہوں کہا کہ اس اہم قومی مسئلے پر علما و ذاکرین کرام، قانون دانوں، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ، عمائدین ملت، ملی تنظیموں اور ماتمی دستوں کے نمائندوں سے مشاورت تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اس ضمن میں اقدام کا اعلان کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49288