4

 اس متنازعہ ناموس صحابہ و اہل بیت بل کے نتیجے میں پاکستان کی گلی گلی،قریہ قریہ میں فساد ھوگا، مولاناطفیل عباس ہاشمی

  • News cod : 49307
  • 12 آگوست 2023 - 15:02
 اس متنازعہ ناموس صحابہ و اہل بیت بل کے نتیجے میں پاکستان کی گلی گلی،قریہ قریہ میں فساد ھوگا، مولاناطفیل عباس ہاشمی
انہوں نے کہا کہ ھمارے علماء کرام اور خاص کر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرات مندانہ اور شجاعانہ موقف کی حمایت کرتے ھوئے کہا کہ جب بھی ھمیں قائد وحدت احتجاج کی کال دیں گے تو ھم حاضر ھونگےاور آخر میں اتفاق و اتحاد پہ بات کی۔

وفاق ٹائمز، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر بروز جمعہ ملک بھرمیں یوم وحدت امت منایا گیا۔ جامع مسجد کریز ضلع اورکزئی کے خطیب اور مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا طفیل عباس ھاشمی نے نماز جمعہ کے خطبے میں متنازعہ ترمیمی بل کی منظوری کی پرزور مذمت کی اور مطالبہ کردیا کہ اس بل کو واپس لیا جائے بصورت دیگر اس بل کے نتیجے میں پاکستان کی گلی گلی،قریہ قریہ میں فساد ھوگا۔

انہوں نے کہا کہ ھمارے علماء کرام اور خاص کر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرات مندانہ اور شجاعانہ موقف کی حمایت کرتے ھوئے کہا کہ جب بھی ھمیں قائد وحدت احتجاج کی کال دیں گے تو ھم حاضر ھونگےاور آخر میں اتفاق و اتحاد پہ بات کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49307