3

متنازعہ بل اہل تشیع اوراہل سنت کی شہری مذہبی آزادیوں، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے

  • News cod : 49327
  • 14 آگوست 2023 - 15:50
متنازعہ بل اہل تشیع اوراہل سنت کی شہری مذہبی آزادیوں، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے
اہل بیت عظام، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے نام پر کسی دنگا فساد اور ہندتواہ کے دہشت گردانہ نظریے کو پاکستان میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ بزرگ علماءآیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ ساجد علی نقوی اورشیخ محسن علی نجفی کی اپیل پر16 اگست کو اسلام آباد میں ملک گیر’ علماءوذاکرین کانفرنس ‘ میںمتنازعہ فوجداری ترمیمی کو مسترد کرکے ارباب اقتدار کو پیغام د یںگے کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرتے ۔کانفرنس کے انتظامی امور کے جائزے اور رابطوں کے دوران انہوںنے واضح کیا کہ متنازعہ بل قرآن و سنت کے خلاف ہے۔یہ بل نہ صرف اہل تشیع اوراہل سنت کی شہری مذہبی آزادیوں، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ہم ا سے مسترد کرتے ہیں ۔کوئی قانون سازی ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کی جا سکتی۔

اہل بیت عظام، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے نام پر کسی دنگا فساد اور ہندتواہ کے دہشت گردانہ نظریے کو پاکستان میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ ہم اس ملک کے پرامن شہری ہیں اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے کسی بھی سنگین اقدام کو روکنے کی قوت رکھتے ہیں۔ اہل تشیع نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کے لیے اپنے حقوق حاصل کیے ہیں ۔ہم کسی سے دبنے والے نہیں ہیں۔ سر کٹا سکتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے ۔ہم اپنے مذہبی حقوق،شہری آزادیوں، اہل بیت عظام سے محبت پر کوئی سمجھوتا کرسکتے ہیں ،اور نہ ہی اہل بیت کے دشمنوں کو مقدس مان سکتے ہیں ۔کربلا کے پیروکار یزیدیت کو اپنے پاوں کی ٹھوکروں سے دبا چکے ہیں، اسے اب سراٹھانے نہیں دیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49327