2

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں یوم آزادی کی تقریب ، طلباءاور اساتذہ کی بھرپور شرکت

  • News cod : 49361
  • 15 آگوست 2023 - 11:02
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں یوم آزادی کی تقریب ، طلباءاور اساتذہ کی بھرپور شرکت
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ برصغیر میں وطن عزیز پاکستان کا حصول ہمارے بزرگوں کاعظیم کارنامہ ہے اور آئندہ نسلوں کے لئے تحفہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل اور جامعةالمنتتظرکے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ برصغیر میں وطن عزیز پاکستان کا حصول ہمارے بزرگوں کاعظیم کارنامہ ہے اور آئندہ نسلوں کے لئے تحفہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔آج انڈیا میںمسلمانوں کے جو حالات ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آزادی کتنی عظیم نعمت ہے۔ اسی طرح فلسطین کے لوگ آزادی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے ہمیں قوم بننا پڑے گا۔ ملک میں متنازعہ قانون سازی قبول نہیں۔متعصبانہ قوانین سے ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی پھیلی۔ اس سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔ ہمیں ایک قوم بن کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49361