وفات ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حضرت آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ انکی وفات امت مسلمہ بالخصوص ملت تشیع کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اس ناقابل تلافی نقصان پر علماء، دانشوروں، انکے شاگردوں، چاہنے والوں اور ان کے معزز اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکی علمی خدمات سے ہمیں روشناس فرمائے۔
شیعیت کا ایک درخشاں ستارہ غروب ہوگیا، علامہ محمد افضل حیدری
انکی وفات امت مسلمہ بالخصوص ملت تشیع کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49459












