حضرت آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کی وفات پر جامعہ الکوثر اسلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں کہاگیا ہے کہ میدان دفاع عقائد شیعہ کے بے مثل شہسوار اور بحر علوم محمد و آل محمد کے گوہر تابدار حضرت آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی اس جہان فانی سے عالم جاودانی کی طرف کوچ کرگئے ہیں۔
ہم اس سانحہ ارتحال پر اپنے آقا و مولا امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں، مراجعین عظام، علما کرام اور آنجناب کے شاگردوں و جملہ مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بحق چہاردہ معصومین علم و عمل کے اس گنج گراں مایہ کو جوار شہدائے کربلا میں جگہ عنایت فرمائے۔












