وفاق ٹائمز، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہم آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کےانتقال پرُ ملال پر مرحوم کے تمام اعزہ واقارب کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔
دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے دیگر تمام پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عنایت فرمائے۔
(آمین یارب العالمین )












