23

علامہ شبیر حسن میثمی کی سینیٹر ڈاکٹر شیری رحمان سے ملاقات

  • News cod : 49504
  • 22 آگوست 2023 - 17:50
علامہ شبیر حسن میثمی کی سینیٹر ڈاکٹر شیری رحمان سے ملاقات
ملاقات میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سینیٹ میں متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے ڈاکٹر شیری رحمان کے جرات مندانہ موقف پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر ڈاکٹر شیری رحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پی پی پی کی رہنماء اور ہومن رائٹس کی سیکرٹری جنرل ملیکا رضا اور سید سبط الحیدر بخاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سینیٹ میں متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے ڈاکٹر شیری رحمان کے جرات مندانہ موقف پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

جس پر ڈاکٹر شیری رحمان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متنازعہ بل کے حوالے سے پی پی پی کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے پی پی پی کا ہمیشہ واضح موقف رہا ہے اور وہ کبھی ایسے بل کی حمایت نہیں کرسکتی، جس میں عوامی بنیادی حقوق سلب ہوں۔ ملاقات میں متنازعہ بل سمیت ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49504

ٹیگز