23

مختصر حالات زندگی آیتہ اللہ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو

  • News cod : 49516
  • 24 آگوست 2023 - 8:34
مختصر حالات زندگی آیتہ اللہ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو
علامہ محمد حسین نجفی صاحب بہت بڑے مقرر بھی تھے۔ 1960سے 2019تک 59سال مجلس و محرم الحرام میں خطاب فرماتے رہے آپ ملک کے تقریبا"تمام شہروں میں مجالس سے خطاب فرما چکے ہیں

مختصر حالات زندگی آیتہ اللہ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو

تحریر: ندیم عباس شہانی

اج جس عظیم علمی شخصیت کا تعارف کرانے لگا ہوں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے مہر تاباں ہیں

آیتہ اللہ العظمی علامہ حسین نجفی المعروف ڈھکو صاحب قبلہ جناب تاج دین کے گھر 1932 میں جہانیاں شاہ ضلع سرگودھا کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے آپکے جد امجد حضرت مولانا محمد عبداللہ صاحب اپنے وقت کے جید عالم اور آپکے نانا مولانا حاجی امام بخش صاحب بہت بڑے مبلغ تھے۔

علامہ صاحب نے مڈل تک تعلیم حاصل کی اور والد بزرگوار کی وفات کے بعد 1946 میں مدرسہ محمدیہ جلالپور ننگیانہ میں ابتدای کتابیں مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا صاحب سے پڑھیں اور دیگر علوم و فنون کے لئے استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ کے علمی بحر ذخار سے سیراب ہوئے اور پھر مڈھ رجبانہ ضلع جھنگ میں ولی کامل تقدس مآب سرکار استاد العلماء والفقہاء علامہ قبلہ سید محمد باقر شاہ نقوی رح کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انکے خزانہ علم سے خیرات علم حاصل کی اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان امتیازی نمبروں سے حاصل کرنے کے بعد 1954میں نجف اشرف بارگاہ باب العلم میں حاضر ہوئے اور نجف میں دنیائے اسلام کے مجتہد اعظم حضرت آیتہ اللہ العظمی آقائے السید محسن حکیم رحمتہ اللہ علیہ آقائے جواد تبریزی ۔اقائے باقر زنجانی آقائے محمود شاہرودی سرکار ابوالقاسم رشتی استاد المجتہدین آقائے ابوالقاسم خوئ اور شیخ الحدیث اقائے بزرگ تہرانی جیسے عظیم المرتبت اساتزہ کرام سے تعلیم حاصل کی اور بزرگان سے اجازہ اجتہاد کے کر 1960میں واپس وطن تشریف لائے اور مرکزی مدرسہ دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل مقرر ہوئے جہاں گیارہ سال تک طلباء کو علوم محمد و آل محمد علیہ السلام سے روشناس کراتے رہےاور 1972کے اوائل میں مدرسہ سے مستعفی ہو کر ہمہ تن تحریروتقریر کی طرف متوجہ ہو گئے۔

آپ نے تحریر کام تو قیام نجف میں ہی شروع کر دیا تھا مگر وطن تشریف لا کر باقائدگی سے شروع کر دیا اور 1961میں پہلی کتاب اصلاح المجالس والمحافل لکھ کر حریف مطلب مشکل کی طرف توجہ مرکوز کر دی یعنی اصلاح عقائد و عمل کی کاوش شروع کر کے رہن ستم روزگار ہوئے اور لومتہ لائم کی پرواہ کئے بغیر کلمہ حق کہنے کے عادی ہیں پاکستان کا کوئ کونہ ایسا نہیں جہاں اس مرد حق پرست کی آواز حق نہ پہنچی ہو آپکے خلاف پورے 62سال سے غوغہ ارائ ہو رہی ہے اور ہر قسم کی طعن و تشنیع کی گئی مگر مجاہد عالم دین۔ کے پائے استقلال میں زرہ بھر لغزش نہیں آئ

باطل سے دنبے والے آئے آسماں نہیں ہم

سو بار کر چکا ہے ہے تو امتحاں ہمارا

ڈھکو صاحب قبلہ انتہای خوش مزاج منکسرالمزاج ۔محب و محبوب تھے اور جو لوگ آپ سے وابستہ رہیں وہ بھی جنون کی حد تک۔۔۔

قلمی خدمات۔۔

آپکی نے درج زیل کتابیں تحریر فرمائیں جو علمی حلقوں میں اندرون و بیرون ملک مقبولیت کی سند پا چکی ہیں۔۔

1.احسن الفوائد فی شرح العقائد جو سرکار شیخ صدوق کے رسالہ اعتقادیہ کی شرح ہے اس کتاب کا انگلش میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے اور شنید ہے عربی میں بھی ترجمہ ہونے والا ہے ۔۔2اصول شریعہ فی عقائد شیعہ اس میں بنیادی عقائد کی تفصیلی بحث ہے۔۔3سعادت الدارین فی مقتل الحسین جو واقعہ کربلا پر تحقیقی کتاب ہے۔4.تنزیہ الامامیہ۔جو پیر قمر الدین سیالوی کے شیعہ پر گئے گئے اعراض بنام ۔مزہب شیعہ ۔کا جواب ہے 7..تجلیات صداقت بجواب آفتاب ہدایت۔ مولانا کرم دین آف بھیں چکوال نے مزہب شیعہ کے خلاف کتاب آفتاب ہدایت لکھی جسکا ڈھکو صاحب نے جواب تجلیات صداقت لکھ کر 1970میں دیا جو آج تک لا جواب ہے جسکی پاداش میں آپکی لائبریری کو آگ لگادی گئ۔۔8قوانین الشریعہ فی فقہ الجعفریہ دو جلدوں پر مسائل فقہ پر مشتمل ہے 9..ترجمہ اعتقادات امامیہ یہ علامہ مجلسی کی کتاب کا ترجمہ ہے۔،10تفسیر فیضان الرحمن 10جلدیں اور اترجمہ۔وسائل الشیعہ 20جلدیں یہ کتاب کے اربعہ کا مجموعہ ہے جسکا ترجمہ اپنے عال۔ صعیفی میں یعنی 75سال کی عمر میں کر کے قوم پر بہت بڑا احسان کیا۔11زادالعباد ۔جو روازنہ کے اعمال اور دعاؤں زیارات پر مشتمل ہے۔۔12اصلاح الرسوم۔۔ترجمہ قرآن مجید جو جسکے جدید ایڈیشن جو محترم فرحت عباس صاحب آف اسلام آباد نے شائع کرائی ہیں انکے علاوہ مختصر عقائد شیعہ ۔حرمت ریش تراشی ۔حرمت غنا۔نماز جمعہ اور اسلام رسائل ہیں جو سب سے پہلے قائد ملت علامہ سید محمد دہلوی نے کراچی سے شائع کرائی تھے

علامہ محمد حسین نجفی صاحب بہت بڑے مقرر بھی تھے۔ 1960سے 2019تک 59سال مجلس و محرم الحرام میں خطاب فرماتے رہے آپ ملک کے تقریبا”تمام شہروں میں مجالس سے خطاب فرما چکے ہیں اپ عمومی مجالس اور محرم کی مجالس کے آخر میں سوالات کے جواب بھی دیتے تھے اکثر آپکی مجالس مذاکرہ منعقد ہوتیں جسمیں ایک سے دو گھنٹے آپ سوالات کے جواب دیتے قبلہ نجفی صاحب بیرون ملک بھی محرم ۔عشرہ صفر اور دیگر مجالس کے لئے تشریف لے جاتے رہے جنمیں برطانیہ متحدہ عرب امارات ایران یورپ آپ عشرہ محرم کے بعد بہت طویل عرصہ تک برطانیہ ایک ماہ کے لئے بسلسلہ عشرہ ہائے ثانی تشریف لے جاتے رہے دو مرتبہ 2004اور 2008میں ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں حکومت ایران کی دعوت پر ایران بھی تشریف لے گئے اور اسلامی دنیا سے تشریف لائے مندوبین سے خطاب بھی فرمایا اور ملاقاتیں بھی کیں بہت سے ممالک سے تشریف لائے علماء و دانشمندوں نے اپکو اپنے ممالک کے دورہ کی دعوت بھی دی آخری دفعہ 2019 میں برطانیہ تشریف لے گئے اور،2020میں بیمار ہو گئے علامہ صاحب ہمارے ضلع بھکر میں قصر زینب بھکر شہر میں 1992مین عشرہ محرم سے خطاب فرما چکے ہیں اور بھکر شہر قصر زیب میں ہی 28سال تک عشرہ صفر کی مجالس سے بھی خطاب فرماتے رہے نجفی صاحب نے آخری عشرہ محرم 2019میں چاہ ٹاہلی والا تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ میں حاجی خضر عباس خان کے پاس پڑھا اور آخری مجلس دریا خان ضلع بھکر میں مشہور مصائب خوان مولانا حاجی محمد حسن سولہنڑ کی دعوت پر انکے مدرسہ میں مارچ 2020میں پڑھی اور اپریل 2020میں بیمار ہو گئے ایک ماہ تک قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں ڈاکٹر بنگش صاحب جو آپکے عقیدتمند ہیں کے پاس زیر علاج رہے اور پھر اپکے مقلد جناب قیصر عباس خان آف بھکر اپکو اپنے ہسپتال ۔۔الہادی کمپلس ۔۔بھکر میں لے آئے ہادی ہسپتال بھکر میں آپ پہلے ایک ماہ اور پھر کچھ عرصہ بعد 20دن زیر علاج رہے

ان سطور کے راقم کو حضرت علامہ نجفی صاحب سے خاص عقیدت ہے اور قبلہ صاحب بھی مجھ پہ خاص شفقت فرماتے تھے ۔

علامہ محمد حسین نجفی صاحب قبلہ نے میاں سلطان علی خان کے مدرسہ کے لئے وقف کئے 24کنال رقبہ پر اپنا مدرسہ بنام ۔۔جامعہ سلطان المدارس الاسلامیہ۔۔زاہد کالونی سرگودھا میں 1978میں تعمیر کیا جو الحمد اللہ نجفی صاحب کی سرپرستی میں علمی شمع روشن کئے ہوئے ہے مدرسہ کا سالانہ جلسہ ہر سال اکتوبر کے پہلے ہفتہ اتوار کو منعقد ہوتا ہے جسمیں چاروں صوبوں سمیت کشمیر گلگت بلتستان پارا چنار تک کے عقیدتمند اور ملک کے نامور علماء خطباء خطاب فرماتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49516

ٹیگز