17

کسی بھی نیک عمل میں زیارت امام حسن ؑ کے برابر ثواب اور اثرات نہیں، حجت الاسلام والمسلمین میرشفیعی

  • News cod : 49540
  • 26 آگوست 2023 - 14:35
کسی بھی نیک عمل میں زیارت امام حسن ؑ کے برابر ثواب اور اثرات نہیں، حجت الاسلام والمسلمین میرشفیعی
ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت علیہم السلام کی زیارت اہل بیت کے ساتھ دوستی کی واضح مثالوں میں سے ایک ہے

وفاق ٹائمز، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین میرشفیعی نے کہا کہ کسی بھی نیک عمل میں زیارت امام حسن ؑ کے برابر ثواب اور اثرات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیارت کا مطلب خدا کے ساتھ تجدید عہد کرنا ہے اور تجدید عہد کا مطلب یہ ہے کہ میں آپ کے مکتب، مسلک، مذہب اور منزلت کو قبول کرتا ہوں اور آپ کے دشمنوں کو قبول نہیں کرتا ہوں اور جب وہ زیارت سے واپس آئے تو امام کے ساتھ اپنے عہد کو فراموش نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت علیہم السلام کی زیارت اہل بیت کے ساتھ دوستی کی واضح مثالوں میں سے ایک ہے اور انسانی عقل یہ حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی ان کی زندگی میں اور ان کی وفات کے بعد بھی تعظیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام سے زیارت کے حق کے بارے میں دریافت کیا تو امام نے فرمایا:
اس کا مطلب یہ ہے کہ زوار اس حضرت کو اپنا امام سمجھے اور جان لے کہ وہ ناحق شہید ہوئے اور فرمایا کہ جو شخص امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرے اس کا بدلہ جنت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49540

ٹیگز