23

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی آج آخری تاریخ, 14 اکتوبر سے امتحانات شروع

  • News cod : 49687
  • 31 آگوست 2023 - 12:28
وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی آج آخری تاریخ, 14 اکتوبر سے امتحانات شروع
میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات لئے جائیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام 14 اکتوبر سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آج آخری تاریخ(31 اگست) ہے۔

البتہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ناظم امتحانات کے مطابق ضمنی امتحانا ت میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ہوں گے۔جن کی ڈیٹ شیٹ بھی تیار ہوچکی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49687

ٹیگز