وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی سے اہم ملاقات۔
16 اگست کو منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ یکم ربیع الاوّل 1445ھ،17 ستمبر 2023ء قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر ملک گیر عوامی اجتماع کے حوالے سے مفصل گفتگو بھی ہوئی۔
بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنی قمیتی آراء سے مرکزی سیکرٹری جنرل کی اہم امور پر رہنمائی بھی فرمائی، اس موقع پر علامہ شیخ انور علی نجفی اور مولانا فیاض حسین مطھری بھی موجود تھے۔












