وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مجلس خبرگان رہبری ایران کے ممبر اور ممتاز دانشور آیت اللہ احمد مبلغی نے ملاقات کی۔ اور علمی، تہذیبی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں ایران کے ثقافتی قونصلر احسان خزاعی،شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔
آیت اللہ احمد مبلغی نے پاک ایران تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کی اسلامی، ثقافتی اور جغرافیائی اساس مشترکہ ہے جو ان ممالک کی تعلقات کی بنیاد ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اتحاد امت کے لیے قائد ملت جعفریہ کی بانی اتحاد امت کے طور پر کردار کو سراہا اور ان کی خدمات اور اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے آیت اللہ احمد مبلغی کے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے علمی و ثقافی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ خدمات دونوں ممالک میں بہترین دوستانہ تعلقات کو مزید استوار کرنے اور ہر دو ممالک کی عوام کو مزید قریب سے قریب تر لانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
دونوں رہنماوں نے عوام کی روز افزوں ترقی کے لیے علمی کاوشوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔












