24

دہشتگردی کیخلاف اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، راغب نعیمی

  • News cod : 49908
  • 04 سپتامبر 2023 - 12:39
دہشتگردی کیخلاف اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، راغب نعیمی
انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے اپنی زندگی رضا الٰہی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور مخلوق کی خدمت کے لئے وقف کی ہوتی ہیں

وفاق ٹائمز ، دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اولیاء کرام اپنی تعلیمات سے ہمیشہ امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیا۔ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج فروغ میں اولیا کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریباً ایک ہزار سال قبل شہر لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علیہ الرحمہ نے اپنے کردار سے لاکھوں لوگوں کواسلام قبول کرایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیدارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام ہی وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی سے اپنے کردار منور کئے۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے اپنی زندگی رضا الٰہی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور مخلوق کی خدمت کے لئے وقف کی ہوتی ہیں۔ اولیاء کرام کا جینا اور مرنا اللہ تعالیٰ کے لئے ہوتا ہے۔ بزرگان دین نے ہمیشہ حسن سلوک، انسانیت سے محبت، معاشرے میں امن و محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کیا لہٰذا ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دیکر ایک پرامن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49908

ٹیگز