6

یمنی فورسز کی کاروائی صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے،یمن

  • News cod : 5011
  • 07 دسامبر 2020 - 14:58
یمنی فورسز کی کاروائی صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے،یمن
حوزہ ٹائمز|یمن کی فوج کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج کی تیاری صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ امت اسلامی کے دشمنوں سے ہمہ گیر مقابلے کی سطح کی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے سیکٹر فائيو کے کمانڈر یوسف المدانی نے ملک کی مسلح فورسز اور رضاکار فورس کے اہم کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمن بری طرح سے پھنس گئے ہیں اور جنگ ختم کرنا ہی ان کے حق میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی اتحاد میں شامل ممالک یمن کے خلاف اپنی کارروائياں اور جرائم جاری رکھتے ہیں تو وہ اپنی تباہی کو یقینی بنا لیں گے۔ یمن کے اس کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج نے میزائیل اور ڈرون کی جنگ سمیت تمام میدانوں میں ایسی پیشرفت کی ہے کہ خطے کی زیادہ تر بلکہ دنیا کی بہت سی افواج بھی ویسی پیشرفت نہیں کر سکی ہیں۔

یوسف المدانی نے زور دے کر کہا کہ پورے یمن کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے جد و جہد جاری رہے گي۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر فوجی حملہ کر دیا تھا۔ اسی کے بعد سے جارح سعودی اتحاد نے زمینی، سمندری اور فضائي راستوں سے یمن کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5011