وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قیادت اور بزرگ علمائے کرام کے متنازعہ ترمیمی بل اور حقوق تشیع کےلئے یکم ربیع اول کو اعلان کردہ ملک گیر احتجاجی اجتماع کے رابطہ اور دعوتی مہم کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے تحصیل پہاڑ پور کے کچہ گجرات، علاقہ کچہ بلوٹ شریف،معظم والی،ممو والی،نوشہرہ ، ہزارہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پرنسپل باب الحسین پہاڑ پور مولانا باقر حسین اور حاجی ریاض حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے معززین اور مومنین سے ملاقاتیں کیں اور یکم ربیع اول کے ملک گیر احتجاجی اجتماع میں شرکت کےلئے دعوت دی۔ معززین ملت اور مومنین نے یکم ربیع اول کو ملک گیر احتجاجی اجتماع میں بھر پور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انشا اللہ تبارک و تعالی یکم ربیع اول کے ملک گیر احتجاجی اجتماع میں ڈیرہ اسماعیل خان سے علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں بہت بڑے قافلے لبیک یا حسین کی صداوں سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔












