13

مختصر حالات زندگی محقق ہندی علامہ سید محمد حسن زیدی

  • News cod : 50189
  • 09 سپتامبر 2023 - 16:47
مختصر حالات زندگی محقق ہندی علامہ سید محمد حسن زیدی
سنی شیعہ متحدہ اجتماعات میں آپ کو بہت پسند کیا جاتاتھا لوگ آپکی تقریر کے گرویدہ تھے برجستہ اور بر محل تقریر دلکش اور بھاری بھر کم انداز

مختصر حالات زندگی محقق ہندی علامہ سید محمد حسن زیدی

تحریر: ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

علامہ سید محمد حسن محقق ہندی مولانا سید حسین زیدی کے گھر 13 رجب 1276 ہجری میں پیدا ہوۓ

آپکے والد صاحب کمال پرہیزگار شخصیت تھے

آپ نے اپنے والد سے تعلیم حاصل کرنےکے بعد مولانا سید ابراہیم اور مولانا سید محمد علی تاج العلماء سے فقہ و اصول کا درس لیا1306 9ہجری میں زیارات عتبات عالیہ تشریف لے گۓ اور نجف اشرف میں بڑے بڑے سطحی اور خارج دروس میں شرکت کی

1308 میں اجازہ اجتہاد سے سرفراز ہوۓ اور نجف میں ہی محقق ہندی کا خطاب ملا آغا سید اسماعیل نے آپکی تقلید کی اجازت دے دی

رضا حسین تعلقہ دار نے ایک میٹینگ میں آپ سے درس خارج دینے کی درخواست کی علامہ صاحب آمادہ ہوۓ اور اسکا آغاز بھی ہوا کیونکہ لکھنو کی فضا یچھ عرصہ بعد سازگار نہ رہی اور یہ دردس ختم ہو گیا انتہائ مقدس شخصیت تھے کبھی سائل کو خالی نہ پلٹاتے

خدا نے زہن وزکاوت غیر معمولی عطا کی قوت بیان اور قدرت تحریر میں یکتا تھے ۔

سنی شیعہ متحدہ اجتماعات میں آپ کو بہت پسند کیا جاتاتھا لوگ آپکی تقریر کے گرویدہ تھے برجستہ اور بر محل تقریر دلکش اور بھاری بھر کم انداز

آپکی تصانیف و تالیفات:

تفیسر برہان دربحث معراج۔۔حواشی زخیرت المعاد۔۔۔کتاب الصلوات۔۔القول المفید فی مسائل اجتہاد وتقلید۔۔حواشی قوانین الاصول۔۔اس کے علاوہ بھی کتب تحریر فرمائیں

محقق ہندی نے 28 ربیع الاول 1337 میں وفات پائ اور لکھنوء میں دفن ہوۓ اللہ تعالی درجات عالی و متعالی فرماۓ سرکار معصومین علیہ السلام کے جوار میں درجات بلند فرماۓ۔۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50189

ٹیگز