40

صورتحال واضح ہونے تک یکم ربیع الاول کا ملک گیر اجتماع ملتوی کیا جاتا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 50193
  • 09 سپتامبر 2023 - 19:19
صورتحال واضح ہونے تک یکم ربیع الاول کا ملک گیر اجتماع ملتوی کیا جاتا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متنازعہ بل پر احتجاج اور ہر قسم کے اقدام کے لئے آمادگی قائم رہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ صورتحال کے عمیق جائزے کے بعد بزرگ علماء کرام کی تائید سے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع صورتحال واضح ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متنازعہ بل پر احتجاج اور ہر قسم کے اقدام کے لئے آمادگی قائم رہے۔

واضح رہے باوثوق ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے شیعہ قوم کے پریشر کے بعد توہین صحابہ ترمیمی بل اعتراض لگا کر واہس کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں توہین صحابہ بل کیخلاف ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے ملک بھر کی شیعہ عوام کو اسلام آباد آنے کی کال دی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50193

ٹیگز