6

قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف ہے جس نے متنازعہ بل کیخلاف میدان میں اترنے کی تیاری کی، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 50212
  • 10 سپتامبر 2023 - 12:39
قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف ہے جس نے متنازعہ بل کیخلاف میدان میں اترنے کی تیاری کی، علامہ امین شہیدی
قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف اور لائق تحسین ہے جس نے اس موقع پر پورے ایمانی جزیے کے ساتھ اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور میدان میں اترنے کی بھرپور تیاری کی۔

وفاق ٹائمز، امت واحدہ کے سربراہ معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اللہ، رسولؐ اور آپکی اولادوں کی ولایت پر کامل ایمان، دینی اقدار کی محبت، بزرگ علماء اور قائدین کے اخلاص، قوم کی یکجہتی، مکتب اہل البیتؑ کے تمام پیروکاروں کے اتحاد اور ذاکرین خطباء علماء اور جوانوں کے اتفاق کے نتیجے میں یکم ربیع الاول کے اسلام آباد اجتماع سے قبل ہی چوری چھپے پیش کرده چور بل صدر پاکستان نے اعتراض لگاکر مسترد کردیا، اس بنا پر قیادت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ بل کی اصل صورتحال اور نتائج واضح ہونے تک یکم ربيع الاول کا اجتماع ملتوی کیا جارہا ہے، قوم کا ہر وہ فرد قابل تعریف اور لائق تحسین ہے جس نے اس موقع پر پورے ایمانی جزیے کے ساتھ اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور میدان میں اترنے کی بھرپور تیاری کی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر دشمن کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ تشیع کے فرزندوں کو اس معاملے میں کنفیوز کرکے باہمی اختلاف کاشکار اور دست و گریبان کرے تاکہ اس عظیم اتحاد اور یکجہتی کی فضاء متاثر ہوجائے، مومنین اپنی صفوں میں اتحاد اخوت اور اعتماد کی فضاء قائم رکھیں اور دشمنوں کی تمام ریشہ دوانیوں پر نظر رکھتے ہوئے اپنی بیداری اور شعور کا ثبوت دیں، اللہ تعالی ہم سب کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھیوں میں شمار فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50212

ٹیگز