18

حساس مسئلہ پہ بزرگان کی آواز پہ لبیک کہہ کر ایک فقید المثال اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 50257
  • 11 سپتامبر 2023 - 13:48
حساس مسئلہ پہ بزرگان کی آواز پہ لبیک کہہ کر ایک فقید المثال اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
بل کے رد ہونے کے حوالے سے خبروں اور شواھد کے ملنے کے بعد یکم ربیع الاول کے ملک گیر اجتماع کو ملتوی کیا جاتا ہے پوری قوم سے کسی بھی وقت کال دینے پر آمادہ رہنے کی اپیل ہے۔

یکم ربیع الاول کے حوالے سے جاری پیغام میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حساس مسئلہ پہ بزرگان کی آواز پہ لبیک کہہ کر ایک فقید المثال اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔

ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ

تمام ملت تشیع پاکستان متوجہ ہوں، پاکستان کی غیور و جراءت مند قوم جنہوں نے انتہائی حساس مسئلہ پہ بزرگان کی آواز پہ لبیک کہا اور ایک فقید المثال اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جن میں ذاکرین عظام کا بھی بہت اہم کردار تھا ان سب کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات اور بعض حلقوں سے بل کے رد ہونے کے حوالے سے خبروں اور شواھد کے ملنے کے بعد یکم ربیع الاول کے ملک گیر اجتماع کو ملتوی کیا جاتا ہے پوری قوم سے کسی بھی وقت کال دینے پر آمادہ رہنے کی اپیل ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

ترجمان مرکزی دفتر

حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ

صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سربراہ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50257

ٹیگز