34

علامہ سید سفیر سجاد شیرازی کے رسم چہلم کی مناسبت سے پروگرام منعقد

  • News cod : 50271
  • 11 سپتامبر 2023 - 14:47
علامہ سید سفیر سجاد شیرازی کے رسم چہلم کی مناسبت سے پروگرام منعقد
پروگرام میں پاکستان کے مایہ ناز دینی مدرسہ جامعۃالمنتظر اور جامعۃالمصطفی لاہور کے نمائندہ وفود کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وفاق ٹائمز، جامعة الکوثر اسلام آباد کے فارغ التحصیل، مؤسسة الكوثر نجف الاشرف کے استاد ، حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے مایہ ناز طالب علم ، محقق ، خطیب اھل بیت علیہم السلام علامہ سید سفیر سجاد شیرازی النجفی رحمہ اللہ کے رسم چہلم کی مناسبت سے مرحوم کے خانوادہ کی جانب سے منعقد قرآن خوانی ، تعزیتی پروگرام اور مجلس عزاء میں اساتید جامعۃالکوثر کے نمائندہ وفد نے شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق محسن ملت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی خصوصی ہدایت پر علامہ سفیر سجاد مرحوم کے خانوادہ سے تعزیت و تسلیت اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد سے لاہور جانے والے وفد میں جامعۃالکوثر کے محترم اساتذہ جناب علامہ انتصار حیدر جعفری،، علامہ ظفر عباس شہانی علامہ سید عقیل کاظمی اور علامہ اشرف حسین آخوندزادہ شامل تھے ۔

پروگرام میں پاکستان کے مایہ ناز دینی مدرسہ جامعۃالمنتظر اور جامعۃالمصطفی لاہور کے نمائندہ وفود کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تعزیتی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علماء کرام نے علامہ سید سفیر سجاد شیرازی رحمہ اللہ کی کثیر الجہات شخصیت کے مختلف گوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کئے ۔

پروگرام کے اختتام پر مرحوم کے والد اور دیگر عزیزوں کی جانب سے مصیبت کے اس موقع پر لمحہ لمحہ ساتھ دینے اور شریک غم ہونے پر محسن ملت اور جملہ اساتذہ و طلاب جامعۃالکوثر کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50271

ٹیگز